• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط تخمینہ، پہلوان گوٹھ سے ریس کورس تک زیر تعمیرسڑک کی لاگت 2 سے 4 ارب ہونے کا امکان

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ کا غلط تخمینہ، پہلوان گوٹھ سےریس کورس صفورا تک زیر تعمیر سڑک کی لاگت 2ارب روپے سے بڑھ کر4 ارب ہونے کا امکان، منصوبے کی لاگت کوریوائز کرنے کی سمری تیاری کی جا رہی ہے جسے عنقریب منظوری کے لئے میئر اور میونسپل کمشنر کراچی کو بھیج دیا جائے گا گلستان جو ہر میںپانچ کلو میٹر دورویہ سڑک جس کا سنگ بنیاد چند ماہ پہلے میئر کراچی نے رکھا تھالوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کے میگا پروجیکٹ فنڈ سے محکمہ انجینئرگنگ کے ایم سی تعمیر کر رہا ہے میئر نے اس سڑک کو وقت مقررہ سے پہلے تعمیر کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن اب اس کے کام میں تاخیر ہوتی نظر آرہی ہےکیونکہ جس انجینئر کے پاس اس میں ہونے والے کاموں کا تخمینہ لگانے کی زمہ داری تھی وہ اس کی صحیح نشاندہی کرسکے اور ٹھیکہ ایوارڈ کر دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ منصوبہ شروع ہونے کے بعداس میںکام بڑھتے گئےجس کیوجہ سے اب اس کا نظر ثانی پی سی ون بنایاجا رہا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی پروجیکٹ کو شروع کرنے سے پہلےاس میں ہونے والے کاموں اور اور لاگت کا صحیح تخمینہ لگانا ڈپار ٹمنٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اگر اصل لاگت منصوبہ شروع ہونے کے بعد بڑھ جائے تو یہ ڈپارٹمنٹ کی نااہلی ہو تی ہے کیونکہ اس سے کام بھی تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے ماہرین کے مطابق پندرہ بیس فی صد اضافہ کسی حد تک قابل قبول ہوتا ہے لیکن لاگت کا ڈبل ہو جانامعنی رکھتا ہے ذرائع نے بتایا شہر میں متعدد پروجیکٹس ان دنوں ایک جونیئر انجینئر کے حوالے کئے گئے ہیں جن کا کچھ عرصہ قبل ہی 16 سے گریڈ 17 ہوا ہے کے ایم سی کے بعض افسران اور انجینئرز نے وزیر بلدیات سندھ اور میئر کراچی سے مذکاورہ صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید