کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاون میں حال ہی میں کھولے گئےپیپلز کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کی تنصیبات کو بعض شر پندوں نے نقصان پہنچانا شروع کر دیالائٹس توڑنے،بنچوں کو اکھاڑنا جنازیم ،جھولوں سمیت شہریوں کے لئے بنائی گئی دیگر سہولتوں کو خراب کیا جا رہا ہے کے ایم سی نے پرائیویٹ گارڈ تعینات کئے ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہونے کی وجہ وہ شرپسندوں کو روک نہیں پا رہےواضح رہے چند دن پہلے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ذرداری ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے 25 ایکڑ پر محیط بنائے گئے اس نئے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا تھا اس کمپلیکس میں کرکٹ ،ہاکی،باسکٹ بال کے گرانڈ اور انڈور گیمز کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں سیکڑوں شہری روز اس کا رخ کرتے ہیں مقامی لوگوں نے میئر کراچی سے فوری نوٹس لینے اور اس کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔