• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربت کے خاتمے اور گورننس میں پاکستان، فوڈان یونیورسٹی کے درمیان تعاون پر اتفاق

شنگھائی( آصف محمود بٹ) غربت کے خاتمے اور گورننس میں پاکستان، فوڈان یونیورسٹی کے درمیان تعاون پر اتفاق۔سول سروسز اکیڈمی کی چینی یونیورسٹی کے ساتھ سرکاری افسران کی تربیت، تحقیقی اشتراک اور تعلیمی شراکت داری کی تجویز۔ چین کے ترقیاتی تجربات کو پاکستان کے سماجی و معاشی مسائل کے مطابق ڈھالنے اور طلبہ کے تبادلوں کے فروغ پر بھی غور۔پاکستان کی سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) اور شنگھائی کی معروف چینی فوڈان یونیورسٹی کے درمیان غربت کے خاتمے، عوامی انتظامیہ، گورننس اصلاحات اور پاکستانی سول افسران کی پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں تعلیمی و ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے۔ اس رابطے کا مقصد دیرینہ پاک چین تعلقات کو عملی علم کے تبادلے، پالیسی تعاون اور ادارہ جاتی شراکت داری میں تبدیل کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید