اسلام آباد(مہتاب حیدر) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اصلاحِ نو اور تنظیمِ نو کی تازہ ہدایت کے بعد ٹیکس نظام کی مؤثر کارکردگی کے لیے ادارے کو مکمل خودمختاری دینا ضروری قرار دیا گیا ہے، تاکہ پسند و ناپسند کی بنیاد پر مداخلت کے بغیر ٹیکس نظام کو ہموار انداز میں چلایا جاسکے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے جمعے کو دی نیوز کو بتایا کہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران ٹیکس نظام میں مختلف نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی گئیں اور اس مقصد کے لیے تفصیلی رپورٹیں بھی تیار کی گئیں۔