اسلام آباد (ناصر چشتی، عاصم جاوید )اسلام آباد میں رواں سال جنسی زیادتی کے 177واقعات، ڈکیتی کے723،اغواء کے491اور قتل کے74 کیسز رجسٹر ہوئے ،سینیٹ میں اسلام آباد میں 2026 کے دوران اغوا ء، جنسی زیادتی، ڈاکہ ، گاڑی چوری اور قتل کے واقعات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں ، پیش کی گئی تحریری دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں اغوا ءکے 491 کیسز رجسٹر ہوئے، 438 نامزد ملزمان میں سے 106 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 327 مفرور ہیں ، جنسی زیادتی کے 177 کیسز رجسٹر ہوئے ، 254 نامزد ملزمان میں سے 168 گرفتار ہوئے، 89 مفرور ہیں،ڈکیتی کے 723 کیسز رجسٹر ہوئے۔