اسلام آباد (ساجد چوہدری ، ناصر چشتی ، عاصم جاوید )سینیٹ، ارکان کو بلیو پاسپورٹ کے اجراء کے قوانین میں تبدیلی کا بل منظور، اس بل کے تحت ارکان قومی اسمبلی کی طرح ریٹائرڈ ارکان سینیٹ بھی تاحیات بلیو پاسپورٹ رکھنے کے حق دار ہوں گے چاہے انکی بطور سینیٹر مدت پوری ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو، سینیٹر عبدالقادر نے تنخواہ اور الاونس ترمیمی واپس لے لیا جس میں ارکان پارلیمنٹ کے بچوں کے لیے بھی بلیو پاسپورٹ کی تجویز دی گئی تھی، پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر عبدالقادر نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایسا ریٹائرڈ پارلیمنٹیرین جس نے قومی اسمبلی یا سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہو وہ بلیو پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے اور استعمال کرنے کا حق دار ہوگا چاہے اس نے مدت مکمل کی ہو یا نہ نہیں، بل پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ جو ریٹائر ہو چکے ہیں سیکریٹری ہیں یا جج انکے بلیو پاسپورٹ کینسل کریں، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بلیو پاسپورٹس کی تعداد 75 ہزار سے کم کر کے 45 ہزار کر دی گئی ہے، یورپی ممالک اور کینیڈا کی جانب سے آفیشل پاسپورٹس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد تقریباً 30 ہزار غیر ضروری اور غیر فعال بلیو پاسپورٹس منسوخ کر دیئے گئے، سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ گریڈ بائیس کے سرکاری افسر کے بچوں کو بھی بلیو پاسپورٹ ملتا ہے تو ارکان پارلیمنٹ کے بچوں کو کیوں نہیں، سینیٹر اعظم نذیر تاررڑ نے کہا کہ پارلیمان کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ پر اعتراض ہے۔بلیو پاسپورٹ افیشل حیثیت ہے،سرکاری افسران جو ریٹایر ہو جائیں انکے بچوں کو بلیو پاسپورٹ کو بھی ہم ختم کرنے کی بات کریں گے ۔بچوں کو اپنا کیریئر خود بنانے دیں ، بلیو پاسپورٹ سے عزت نہیں بڑھتی، عابد شیر علی نے کہا کہ ہم پارلیمان کو بلیو پاسپورٹ کے لئے وزارت داخلہ کی این او سی درکار ہوتا ہے۔کیا ہم دہشت گرد چور ہیں ۔کیا بطور سینیٹر ہمیں این او سی درکار ہے، فیصل سلیم رحمان نے کہا کہ وزرات داخلہ پارلیمان کے پاسپورٹ کی تجدید دو سال کی جا رہی ہے، جب کہ پاسپورٹ کی تجدید پانچ اور دس سال کے لیے ہو رہی۔ پارلیمان کے پاسپورٹ پر وزارت داخلہ سے این او سی لینے کا قانون میں کوئی زکر نہیں ہے۔ پارلیمان کے بچوں کے پاسپورٹ پر کمیٹی نے کہا تھا سٹنگ پارلیمان کے بچوں کے لیے بلیو پاسپورٹ ہو ریٹائرڈ کے لئے نہیں۔