لاہور( آصف محمود بٹ) مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے دورۂ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاع، بحری سلامتی، تجارت، صحت، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، زراعت، سیاحت، سول سروسز اور ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تقریباً 20 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔صدر مالدیپ محمد معیزو کا 11 سال بعد دورۂ پاکستان، دفاع، بحری سلامتی، تجارت، صحت اور تعلیم سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی تیاری۔سفارتی تعلقات کے 60سال مکمل، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور سرکاری ملازمین کی تربیت میں اشتراک کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔