کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی نے منگل کوناتھاخان پل سےپہلوان گوٹھ تک چکورا نالہ سڑک کی تعمیر جاری رکھی اور کہا ہے کہ اسے ایک ہفتے میں مکمل کر کے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا تعمیر کے دوران سندھ پولیس کی نفری بھی موجود رہی جبکہ ذرائع کا کہنا ہےڈائریکٹر سٹی وارڈن صائم عمران ریلوے پولیس اور کے ایم سی سٹی وارڈن میں ہونے والے تصادم کے بعد سے غائب ہیں پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ کےایم سی محکمہ انجینئرنگ سڑک کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہےپہلے حبیب یونیورسٹی کے بیک سے سڑک کو گلستان جوہر سے ملایا جا رہاتھا تاہم اب میئر کراچی نے پہلوان گوٹھ چورنگی سےیونیورسٹی کے سامنےبھی ایک لنک روڈ تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اس مقصد کے لئے چکورا نالہ پر 160 فٹ طویل پلیہ بھی تعمیر کی جا رہی ہےتاکہ دونوں راستوں سے گلستان جوہر سے ٹریفک با آسانی شارع فیصل جا اور آ سکے۔