• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکو روبیو نے پاکستان امریکا تعلقات پر بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے

تصویر سوشل میدیا۔
تصویر سوشل میدیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان امریکا تعلقات پر بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جوہری طاقت اور جغرافیائی اہمیت کا حامل ملک ہے، اس لیے پاکستان سے تعلقات رکھنا امریکا کی ضرورت ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ بالکل ایسے ہی جیسے ایران سے تعلقات رکھنا بھارت کی ضرورت ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا، پاکستان تعلقات میں بھارت کے لیے مثبت بات ہوسکتی ہے۔ پاکستان سے بات کر کے ہم بھارت کے خدشات دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید