• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Louisiana Dem Governor Thanks Trump For Flood Visit
لوزیانا کا بروقت دورہ کرنے لوزیانا کے گورنر نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا،ریپبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ متنازع اور غیر ذمہ دارانا بیانات کےباعث اپنی مقبولیت کھوتے جارہےہیں جبکہ ان کی حریف ہیلری کی پوزیشن میں گزرتے وقت کے ساتھ بہتری آرہی ہے۔

شایدٹرمپ کو احساس ہوچکا ہے کہ وہ کسی ترقی پذیر ملک میں نہیں بلکہ امریکا کے سیاسی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جہاں صرف بیانات سے کام نہیں چلتا۔

امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہونے کے بعد ٹرمپ وقت ضائع کیے بغیر لوزیانا پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے حامیوں سے ملاقات کی اوررلوگوں کے ساتھ بھی گھل مل گئےان کی داد رسی بھی کی۔

ٹرمپ کے اس اقدام کو نہ صرف عوام نے سراہا بلکہ لوزیانا کے گورنر نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ٹرمپ کے دورے کی وجہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو میڈیا میں زیادہ جگہ ملی اور امریکی عوام کی توجہ بھی حاصل ہوئی۔ انہوں نے ٹرمپ اور ان کے نائب صدارتی امیدوار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
تازہ ترین