برطانوی بادشاہ کنگ چارلس اپنی اہلیہ ملکہ کمیلا کو تقریبات میں نمایاں کردار ادا کرنے کا موقع دیتے ہیں جبکہ ماضی میں شہزادی ڈیانا کے ساتھ ان کا رویہ مختلف تھا۔
شاہی امور کے مصنف سائمن ویگر کے مطابق کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا کے درمیان باہمی ہم آہنگی مضبوط دکھائی دیتی ہے، ان کی جوڑی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ذمے داریاں نبھاتی ہے۔
سائمن ویگر نے جریدے ہیلو کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ شہزادہ ولیم بھی شہزادی کیتھرین مڈلٹن کی موجودگی میں زیادہ پُرسکون دکھائی دیتے ہیں اور انہیں نمایاں کردار ادا کرنے کا موقع دیتے ہیں۔
بقول سائمن کے ماضی میں کنگ چارلس شہزادی ڈیانا کو اس انداز میں نمایاں ہونے کا موقع نہیں دیتے تھے جس طرح اب برطانوی بادشاہ ملکہ کمیلا کو موقع دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہی ذمے داریاں تنہا نبھانا مشکل ہوتا ہے اور جب شہزادہ ولیم بادشاہ بنیں گے تو ان کی اور شہزادی کیتھرین کی مشترکہ ذمے داریوں میں مزید ہم آہنگی دیکھنے کو مل سکتی ہے، شہزادی کیتھرین پرنس ولیم کے لیے ذاتی اور عوامی، دونوں حوالوں سے انتہائی اہم ہیں۔
واضح رہے کہ کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا کی شادی کو 19 سال ہو چکے ہیں۔