• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کا بل ترک پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اتحاد مستقل نوعیت کا ہوگا اور کوئی بھی فریق ابتدائی 10 سال تک معاہدے سے الگ نہیں ہوسکے گا۔

10 سال بعد کسی بھی ملک کو علیحدگی اختیار کرنے کے لیے کم از کم 3 ماہ قبل تحریری نوٹس دینا ہوگا، فریقین دفاع، دفاعی صنعت اور سلامتی کے شعبوں میں قریبی تعاون کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فریقین معاہدے کے تحت حاصل خفیہ معلومات اور دستاویزات کی رازداری برقرار رکھیں گے اور قومی قوانین کی پابندی کریں گے۔

خفیہ معلومات اور دستاویزات ’فریقین کے سوا کسی بھی ریاست، کمپنی یا شخص کے ساتھ شیئر نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب میں سے کسی بھی ایک ملک پر بیرونی حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید