• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا، کراچی کے درمیان براہ راست پروازوں میں اضافہ ضروری، ہائی کمشنر بنگلا دیش

لاہور( آصف محمود بٹ) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں ہفتے میں 2 مرتبہ چل رہی ہیں، تاہم بڑھتی ہوئی سفری ضروریات کے پیش نظر ان کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے،کراچی اور چٹاگانگ کے درمیان درمیانے حجم کے ایک مخصوص بحری جہاز کی باقاعدہ سروس شروع ہونی چاہیئے ۔ لاہور اور اسلام آباد کے لیے بھی براہِ راست فضائی رابطوں کے امکانات پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں لاہور چیمبر آف کامرس آمد پر اس موقع پر صدر علی حسام اصغر سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس علی حسام اصغر نے کہا پاکستان اور بنگلہ دیش کےدمیان تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے عملی اور نتیجہ خیز حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید