• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناتھا خان پہلوان گوٹھ روڈکی کارپٹننگ مکمل ،کے ایم سی نے ٹریفک کیلئے کھول دیا

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر ) ناتھا خان پہلوان گوٹھ روڈکی کارپٹننگ مکمل ،کے ایم سی نے اسے ٹریفک کے لئے کھول دیا کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ کے مطابق ناتھا پل کیساتھ متوازی سڑک جو ٹریفک کو دوبارہ شاہراہ فیصل سے ملائے گی اس کے لئےچکورا نالے پر پلیہ کی تعمیر جاری ہے اسے بھی ایک ماہ میں مکمل کر کے کھول دیا جائے گا دوسری جانب جمعے کو ریلوے حکام نے ریلوے پولیس کے ہمراہ دوبارہ زیر تعمیر سڑک پر پہنچ کر کے ایم سی انجینئرز سے مذاکرات اور کام رکوانے کی کوشش کی جس پر کے ایم سی حکام کا موقف تھا کہ ہم نے شہریوں کی سہولت کے لئے سڑک تعمیر کی ہے چونکہ سرکلر ریلوے طویل عرصے سے بند ہے اگر سرکلر ریلوے کا دوبارہ آغاز ہو تو ریلوے کراسنگ پر دیگر سڑکوں کی طرح پھاٹک لگایا جا سکتا ہے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گاذرائع کا کہنا ہےکہ ریلوے ٹیم مذاکرات کے بعد واپس چلے گئی جبکہ کے ایم سی نے سڑک کی تعمیر مکمل کرکے اسے آمدورفت کے لئے کھو دیا ہے دریں اثنا ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ناتھا خان روڈ پر گزشتہ روزجاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے تفصیلی بریفنگ لی۔

اہم خبریں سے مزید