• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے خوف کی وجہ سے بھارت مقبوضہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، فاروق عبداللہ

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خوف کی وجہ سے بھارت مقبوضہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کیا آپ لوگوں کو دلی حکومت سے یہ امید ہے کہ آپ کو انصاف دے گی؟

فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ کشمیری اگر ہمت سے بھارت کا مقابلہ نہیں کریں گے تو مٹ جائیں گے، پاکستان دنیا میں کشمیر کا معاملہ اٹھا رہا ہے، اسی لیے کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بھارت کی کشمیریوں کے حوالے سے نیت درست نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید