• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ اسکینڈل،FIR اور عدالتی ریمانڈ رپورٹ میں ملزم کی گرفتاری کی تفصیلات موجود، نادرا کی تردید

اسلام آباد (زبیر قصوری) سعودی عرب میں افغان شہریوں کی جانب سے حوالے کیے گئے 12 ہزار96پاکستانی پاسپورٹوں کی جانچ پڑتال سے ہزاروں غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ جاری کیے جانے کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق ان میں سے 7 ہزار 613 پاسپورٹ غیر ملکی شہریوں نے نادرا اور امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے افسران و اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے دھوکا دہی کے ذریعے حاصل کیے تھے۔ نادرا کے ایک اہلکار کی گرفتاری کی ابتدائی خبر روزنامہ جنگ نے 16 اکتوبر 2026 کو شائع کی تھی، تاہم نادرا کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا کے کسی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار نہیں کیا گیا اور حالیہ دنوں میں ایسی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ترجمان نے شائع شدہ خبر کو غلط قرار دیا۔

اہم خبریں سے مزید