• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی ، یو ایس ایڈ اسکالرشپ کے لئے درخواست گزاروں کے انٹرویو ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی اسٹوڈنٹس فائننشل ایڈآفس کے تحت یو ایس ایڈ فنڈڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام 2016 ء کے لئے 113 درخواست گزاروں کے انٹرویوز 29 اگست کوکلیہ سماجی علوم کے کونسل روم میں منعقد ہوں گے ،جبکہ ایچ ای سی نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام 2015-16 ء کے لئے 788 درخواست گذاروں کے انٹرویوز 29 تا31  اگست منعقد ہوں گے ۔ایچ ای سی نیڈبیسڈ اسکالرشپ کے لئے 29 اگست کو 250 طلبہ 30اگستکو 300 طلبہ جبکہ 31 اگست کو 238 طلباوطالبات کے انٹرویوز ہوں گے ۔تمام انٹرویوز صبح 9:00 بجے کلیہ سماجی علوم کے کونسل روم میں منعقد ہوں گے۔واضح رہے کہ ایچ ای سی نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام 2015-16 ء کے امیدواروں کی لسٹ جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہے جبکہ یو ایس ایڈ فنڈڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ  اسکالرشپ پروگرام 2016 ء کے امیدواروں کی فہرست 24 اگست 2016 ء کو جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جائے گی۔ 
تازہ ترین