اسلام آباد (زبیر کسوری) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے اچانک دورے کے دوران متعلقہ افسران کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی نورالدین داوڑ کو آخری وارننگ دے دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریلوے میں نافذ ایمرجنسی کے احکامات پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا اور افسران کی ڈیوٹی سے غیرحاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نوید مبشر کی 120 روزہ رخصت کی درخواست منظور کرنے سے انکار کردیا، وفاقی وزیر نے دورے کے دوران اسٹیشن کے مختلف حصوں اور انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کی موجودگی کے بارے میں دریافت کیا۔