• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں بولسونارو کو برتری

برازیل میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں بولسونارو کو صدرلولا دا سلوا پر معمولی برتری حاصل ہے۔

پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق دائیں بازو کے بولسونارو کو 50 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ صدرلولا دا سلوا کو 49 فی صد ووٹ ملے۔

اتوارکو سپریم کورٹ کی جانب سے آخری لمحات میں کیے گئے انتہائی غیرمعمولی اقدام کے بعد نقل و حمل مسائل کے باعث ووٹنگ کے وقت میں دو گھنٹے کی توسیع کر دی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید