اسلام آباد (زبیر قصوری) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں نافذ ہنگامی اقدامات کی نگرانی وہ خود کریں گے، افسران کو فیلڈ میں رہ کر آپریشنز کی نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے اور فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضروری آلات اور پرزوں کے خریداری آرڈر مکمل کرلیے گئے ہیں اور سامان کی آٹھ کھیپیں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ جنوری میں مال گاڑیوں کی اوسط تعداد نو سے بڑھا کر 14 کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ اور دی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔