اسلام آباد (زبیر قصوری)میڈیکل کالجز میں زائد داخلوں پر بھاری جرمانے، اگلے سیشن میں دوگنی نشستیں کم ہوں گی،میرٹ و داخلہ فہرست میں تاخیر پر پانچ لاکھ اور یومیہ 50ہزار روپے جرمانہ، نئے قواعد سیشن 2026-27 سے لاگو، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں منظور شدہ نشستوں سے زائد اور بے ضابطہ داخلوں پر بھاری جرمانے اور آئندہ سیشن میں نشستوں میں کمی مقرر کردی ہے۔ زائد داخلے دینے والے ادارے کو ہر متعلقہ طالب علم سے ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس پروگرام کے ہر سال کے لیے وصول کردہ یا وصول کی جانے والی اصل فیس کے سو فیصد کے برابر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔