• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر صحت کے دعوے تاریخی ریکارڈ کے برعکس

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے عربوں سے متعلق متنازع بیان پر امریکی اور بین الاقوامی میڈیا میں تنقید کی گئی، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے دعووں کی تردید میں عرب سائنس دانوں، نوبل انعام یافتگان اور ادیبوں کی مثالیں پیش کیں۔ مصری نژاد احمد زویل 1999، اردنی نژاد عمر یاغی 2025میں نوبل انعام جیت چکے،لبنانی نژاد ربیح عالم الدین اور مصری نژاد عمر الاکاد نے امریکی نیشنل بک ایوارڈ جیتے۔امریکی اخبار نے کینیڈی کے بیان کو غلط قرار دیا۔ بیلر کالج آف میڈیسن کے امریکی پروفیسر پیٹر ہوٹیز نے کینیڈی کے بیان کے ردعمل میں اپنے سابق ساتھی احمد زویل کا حوالہ دیا۔ ہوٹیز کے مطابق، مصری نژاد سائنس دان زویل نے 1999 میں کیمیا کا نوبل انعام حاصل کیا تھا -امریکی میڈیا میں کینیڈی کے دعوے کی تردید کے لیے عمر ایم یاغی کی مثال بھی پیش کی گئی۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں پیدا ہونے والے یاغی نے 2025 میں سوسومو کیتاگاوا اور رچرڈ رابسن کے ساتھ کیمیا کا نوبل انعام حاصل کیا۔ مصر کے ناول نگار نجیب محفوظ نے 1988 میں ادب کا نوبل انعام حاصل کیا۔ یمن کی صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن توکل کرمان نے 2011 میں امن کا نوبل انعام مشترکہ طور پر جیتا۔

اہم خبریں سے مزید