• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کی تاریخی آکسفورڈ اسٹریٹ ٹریفک کیلئے مستقل بند

کراچی (رفیق مانگٹ) لندن کی تاریخی آکسفورڈ اسٹریٹ کا تقریباً ایک کلومیٹر طویل حصہ ٹریفک کے لیے مستقل بند کردیا گیا، سالانہ 30 ارب روپے(8 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ )معاشی فوائد اور 700 نئی ملازمتوں کی توقع ہے، بڑے تجارتی اداروں کی حمایت جبکہ ٹیکسی ڈرائیوروں، مقامی رہائشیوں اور معذور افراد کی رسائی پر تحفظات ہیں،میئر صادق خان کی 2016 سے اسٹریٹ کو ٹریفک سے پاک کرنے کی کوشش، اختیارات کے تنازع پر منصوبہ تاخیر کا شکار،بسوں کے متعدد روٹس تبدیل، پڑوسی سڑکوں پر ٹریفک، شور اور آلودگی بڑھنے کا خدشہ ہے، 2027 کے موسمِ بہار تک 50 سے زیادہ درخت، دو عوامی چوک، 100 سے زائد نشستیں اور نئے تفریحی و تجارتی مقامات بنانے کا منصوبہ ہے۔تفصیلی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی مشہور تجارتی شاہراہ آکسفورڈ اسٹریٹ کا آرچرڈ اسٹریٹ سے گریٹ پورٹ لینڈ اسٹریٹ تک تقریباً ایک کلومیٹر طویل حصہ 26 اکتوبر سے مستقل طور پر ٹریفک کے لیے بند کرکے پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔ روزانہ تقریباً پانچ لاکھ افراد اس شاہراہ کا رخ کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید