کراچی(طاہرعزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سےڈی ایچ اے فیز ون،ٹو،فیز ٹو ایکسٹینشن اور فیز فور کے انفرا اسٹرکچر کی اپ لیفٹنگ کا فیصلہ،سڑکوں کی بحالی،واٹر سپلائی لائنوں کی بہتری،سیوریج اور برساتی نالوں کی صفائی،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب،شجرکاری اور تجاوزات کے خاتمے جیسےاقدامات شامل ہیں سی ای او(کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن محمد فاروق ملک نے بتایا کہ 9 کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دے دیئے گئے ہیں اور اگلے دس روز میں آن گراونڈ کام شروع ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ مذکورہ فیزز میں کچھ عرصے سے باقی فیز کی طرح کام نہیں ہو سکاتھا سی ای او نے بتایا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اس وقت 16ایم جی ڈی ضرورت کے مقابلے میں صرف 3 ایم جی ڈی پانی پل رہا ہے تاہم ڈملوٹی سے 10 ایم جی ڈی لائن کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعدکلفٹن ڈی ایچ اے وغیرہ کا کوٹہ 13 ایم جی ڈی تک پہنچ جائے گا جوان علاقوں کی اسی سے نوے فی صد ضرورت پوری کر سکے گایہ کام تیزی سے جاری ہے اور ایک سال میں مکمل ہو جائے گا محمد فاروق ملک نے کہا کہ ایک اور اہم اقدام سی ویو کی صفائی ستھرائی کے لئے50 افراد پر مشتمل خصوصی ٹیم کی تشکیل ہےاور یہ اسٹاف رات تک ساحل سمندر کی صفائی یقینی بنائے گا۔