• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ریلوے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (زبیر احمد قصوری) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ادارے کی مشکلات دور کرنے کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے ریلوے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی وفاقی محکمے میں ریلوے کا کوئی معاملہ رکا ہوا ہو تو انہیں براہ راست آگاہ کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید