• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کی بے حرمتی، واقعات کی روک تھام کا قانونی طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ

لاہور(آصف محمود بٹ) قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی روک تھام کا جامع قانونی طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ۔پنجاب اسمبلی میں ترمیمی بل پیش۔ سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد بلاک کرنے کیلئے متعلقہ اداروں سے رجوع، مجسٹریٹ کو جسم پر قابلِ اعتراض تحریر ہٹانے کا حکم دینے کا اختیار دینے کی تجویز ۔خصوصی سیل کو افراد کی طلبی، حاضری یقینی بنانے اور پوچھ گچھ کے اختیارات حاصل ہوں گے، متاثرہ شخص کو مؤقف پیش کرنے کا موقع دینا بھی لازم ہوگا ۔پنجاب حکومت نے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی، تحریف، بگاڑ اور متن میں ردوبدل کے واقعات سے نمٹنے، شواہد کو فرانزک طریقے سے محفوظ بنانے، متاثرہ نسخوں کی احترام کے ساتھ حفاظت اور تلفی جبکہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قابلِ اعتراض مواد کے خلاف کارروائی کیلئے قانونی طریقہ کار وضع کرنے کی غرض سے پنجاب اسمبلی میں ترمیمی بل پیش کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید