• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی انتخابات، حکومت سازی کے لیے آٹھ ممکنہ راستے

کراچی(رفیق مانگٹ)اسرائیلی انتخابات میں کسی بھی سیاسی بلاک کو 120 رکنی کنیسٹ میں حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستوں کی اکثریت نہ ملنے کے بعد سیاسی تعطل کے آٹھ ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے ہیں۔نیتن یاہو اور اپوزیشن میں قومی اتحاد کی حکومت بن سکتی ہے، 66 نشستوں کا ممکنہ فارمولہ،عرب جماعتوں کی حمایت سے آیزنکوٹ کی اقلیتی حکومت کا امکان، 67 نشستوں کی عددی قوت، نیتن یاہو کا 53 نشستوں والا بلاک قومی اتحاد بنا کر، اپوزیشن کے ارکان توڑ کر یا مخالف رہنما گادی آیزنکوٹ کے ساتھ وزارتِ عظمیٰ کی تقسیم پر سمجھوتا کرکے اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش کرسکتا ہے، جبکہ آیزنکوٹ کا 48 نشستوں والا بلاک عرب جماعتوں کی 19 نشستوں کی حمایت سے 67 نشستوں کی عددی قوت حاصل کرسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید