کراچی (طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں تار کول کی سپلائی میں کمی ،بعض ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا یا رفتار سست ہوگئی اس کی وجہ تار کول کی قیمت میں اچانک 31ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہونا بتایا جا رہا ہے جبکہ پڑوسی ملک سے درآمد ہونے والاتارکول بھی ان دنوں مکمل بند ہےمنصوبوں پر کام کرنے وا لی بعض ٹھیکیدار کمپنیوں نے بتایا کہ پہلے انہیں کراچی میں واقع ریفائنری سےایک لاکھ 70ہزار روپے فی ٹن یہ دستیاب تھا لیکن ایک ہفتے سے اس کی قیمت2لاکھ ایک ہزار روپے فی ٹن ہو گئی ہےاس کے ساتھ سپلائی بھی کم ہےقریبی ملک سے آنے والا تارکول ایک لاکھ 40ہزار روپے فی ٹن میں دستیاب ہو ا کرتا تھااس نئی صورتحال میں چھوٹے ٹھیکیدار جن کے پروجیکٹس کی مالیت5 سے 10کروڑ روپے کے درمیان ہے انہوں نے تقریباً اپنے کا م بند کر دیئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بڑی مالیت کے منصوبوں کے ایگریمنٹ میں Escalation (لاگت میں اضافہ) کی اجازت ہوتی ہےلیکن چھوٹے ٹھیکیداروں کے لئے یہ سہولت موجود نہیں ہےپہلے والے ریٹس میں کام کرنا ان کے لئے ممکن نہیں ہے دریں اثنا نمائندہ جنگ نےکنٹریکٹرز کی نمائندہ تنظیم کراچی کنسٹریکٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم کاظمی سے رابطہ کیا توانہوں نےتارکول کی قیمتوں میں اضافہ اور کام بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیئے تا کہ مسلئے کا حل نکلے انہوں کہاکہ سپلائی کم ہونے سے تما م سندھ متاثر ہو رہا ہے کیونکہ پورے صوبے میں ایک ہی ریفائنری ہے ۔