• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: اتر اکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر گیا، 6 یاتریوں کی ہلاکت کا خدشہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے چمولی میں یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

ہیلی کاپٹر میں 1 پائلٹ اور 5 یاتری سوار تھے جب کہ تمام 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے یاتریوں کو لے کر دہرادون جا رہا تھا، خراب موسم ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے گرنے کا سبب بنا۔

محکمۂ موسمیات نے پہلے ہی اس علاقے کے لیے گرج چمک اور تیز ہواؤں کا ’اورنج الرٹ‘ جاری کر رکھا تھا، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی کم تھی۔

خراب موسم اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوع تک پہنچنے اور سرچ آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید