• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم، 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں 2 نومبر سے 8 نومبر تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے لیے کراچی پولیس کے 8311سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے انجام دیں گے،پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں حساس علاقوں میں اضافی نفری کی تعیناتی، اسنیپ چیکنگ، موبائل اور موٹر سائیکل پیٹرولنگ کو بڑھایا گیا ہے، داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ خفیہ نگرانی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔