کراچی (رفیق مانگٹ) ٹرمپ انتظامیہ نے 3 لاکھ ویزے منسوخ کردیئے، امریکی تاریخ کی تیز ترین کارروائی قرار،منسوخ ویزوں میں 25فیصد حملوں و جرائم، 22فیصد نشے میں ڈرائیونگ اور 7، 7 فیصد چوری اور منشیات کے کیسز سے متعلق،ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت میں 3 لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس وسیع کارروائی کے ساتھ فلسطین نواز طلبہ اور اسرائیل کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے غیرملکی شہریوں کے خلاف امیگریشن قوانین کے استعمال پر سنگین تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ امریکی عدالت نے اگست 2026 میں قرار دیا کہ حکومت آئینی طور پر محفوظ سیاسی اظہارِ رائے کی بنیاد پر غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ یا انہیں ملک بدر نہیں کرسکتی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ کے جنوری 2025 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد 20 اکتوبر 2026 تک 3 لاکھ سے زیادہ ویزے منسوخ کیے جاچکے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے اسے امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ تیز رفتار منسوخی قرار دیا ہے۔