لندن سے آنے والے طیارے کی غیر طے شدہ لینڈنگ کے بعد پولینڈ کے وارسا موڈلن ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر لینڈنگ کی گئی۔
ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے طیارے میں بم کی موجودگی سے متعلق اطلاع کی تصدیق کر رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں سوار 181 افراد کو بحفاظت نکالا لیا گیا۔