اسلام آباد (زبیر قصوری) پاکستان میں جدید آپٹیکل فائبر کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ضلعی سطح پر 166 کمپنیوں کو انٹرنیٹ سروسز کے لائسنس جاری کر دیے ہیں جبکہ مزید ڈیڑھ سو درخواستیں زیر غور ہیں جن پر آئندہ چند روز میں لائسنس جاری کیے جانے کا امکان ہے، ابتدائی فیس اور سالانہ چارجز سے حکومت کو کروڑوں روپے کی آمدن متوقع۔پاکستان کے ٹیلی کام شعبے کے ذمہ دار ذرائع نے روزنامہ جنگ کو بتایا کہ ملک میں جدید فائبر آپٹک نیٹ ورک کے پھیلاؤ اور چھوٹے شہروں اور قصبوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانے کے لیے ضلعی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کے کلاس لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔