• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الاسکا: ریپبلکن سینیٹ امیدوار کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام

امریکی ریاست الاسکا سے ریپبلکن سینیٹ امیدوار ڈین سلیوان نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

ڈین سلیوان نے ووٹ ڈالتے وقت اپنی ڈیمو کریٹ حریف میری پیل ٹولہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ الاسکا کی تاریخ میں سب سے بڑا انتخابی دھوکا دیکھ رہے ہیں۔

ریپبلکن سینیٹ امیدوار کا کہنا تھا کہ ان کی حریف کی مہم لوگوں کو گمراہ کرنے، جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ الاسکا میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح گیارہ بجے ختم ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید