کراچی( طاہر عزیز…اسٹاف رپورٹر) سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ2026کا نوٹی فکیشن جاری، موجودہ میئرز اور چیئر مین جن کی مدت 19 جون 2027 کو مکمل ہو جائے گی نئے میئر اور چیئر مینوں کے عہدہ سنبھالنے تک اختیارات استعمال کرتے رہیں گے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہونے سے120 دن پہلے حکومت الیکشن کمیشن کو نئے انتخابات کرانے کے لئےفوری درخواست بھیجے گی اور اگر کسی وجہ سے مقررہ وقت پر یہ نہ ہو سکیں تو میئر اور چیئرمینز بحثیٹ ایڈمنسٹریٹر اپنا کام جاری رکھیں گے ایکٹ کی دوسری اہم ترمیم ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمین کونسلوں کےکنوینرکہلائیں گے اور آئندہ اجلاسوں کی صدارت کریں گے محکمہ بلدیات نے ترمیمی ایکٹ کا نوٹیفکیشن تمام بلدیاتی اداروںکو ارسال کردیا۔