• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ بلدیات اور کے ایم سی کے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 30 سے 100 فی صد اضافہ

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) محکمہ بلدیات اور کے ایم سی کےکراچی میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کی اصل لاگت میں30سے 100 فی صد اضافہ، انجینئرنگ ڈپارٹمنٹس کے ناقص تخمینے منصوبوں میں تاخیر کا سبب بھی بنتے ہیںاس وقت شہر میں جاری پہلوان گوٹھ تا ریس کورس صفورا ساڑھے چار کلو میٹر دو رویہ سڑک پر دو ارب روپے کی لاگت سےمئی میں محکمہ بلدیات سندھ نے کام شروع کیا تھا لیکن ذرائع کے مطابق اب اس کی لاگت سو فی صد اضافے کے ساتھ چار ارب روپے ہو گئی اور نظر ثانی شدہ سمری منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے اسی طرح سندھ لوکل گورنمنٹ کا ایک اور منصوبہ بلدیہ ٹاون تا کورنگی طوری بنگش روڈ کی لاگت میں پچاس فی صد اضا فہ ہوگیا ہے کے ایم سی فنڈ سے زیر تعمیر ناتھا خان چکورا نالہ سڑک کا ٹھیکہ 78 کروڑ روپے میں دیا گیا تھا اس کی لاگت میں بھی 30 کروڑ روپے کا اضافہ ہو چکا ۔

اہم خبریں سے مزید