لاہور ( آصف محمود بٹ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری طبقے کے مسائل اور تجاویز کو پالیسی سازی کے عمل میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پارلیمنٹ اور کاروباری اداروں کے درمیان موثر رابطہ معاشی مسائل کے حل اور بہتر قانون سازی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔لاہور چیمبر کے صدر علی حسام کا کاروبار سے متعلق قوانین کا جائزہ لینے، ریگولیٹری مسائل حل کرنے ، کاروبار دوست ماحول کیلئےکردار ادا کرنے پر زور ۔لاہور چیمبر آف کامرس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیر مین سینٹ نے کہا کہ ریاست اور کاروباری برادری کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، مشاورت اور مشترکہ ذمہ داری کی بنیاد پر استوار ہونے چاہئیں۔