کراچی( خالد محبوب ۔اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں ہے، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات و وسائل نہ دینے کے باوجود جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز نے 3سال میں ثابت کیا ہے کہ امانت و دیانت کے ساتھ کام کیا جائے اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے تو محدود وسائل میں بھی عوام کی خدمت اور مسائل حل کئے جا سکتے ہیں، جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن شہر کے ماڈل ٹاؤن بن چکے ہیں اور وہاں کے عوام تبدیلی اور بہتری خود محسوس کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نےجمعرات کو مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی کے9ٹاؤن کی3 سالہ کارکردگی رپورٹ ”تعمیر و ترقی کا سفر“ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔