• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی پہلی قسط کے ایم سی کو نہ مل سکی

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کو رواں مالی سال کےچار ماہ گذر جانے کے باوجودسالانہ ضلعی ترقیاتی پروگرام( ڈسٹرکٹ اے ڈی پی) کی پہلی سہ ماہی کا فنڈ نہ مل سکا حکومت سندھ ہر سال کے ایم سی کو چار قسطوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈجاری کرتی ہے اور ایک قسط تقریباً 80کروڑ روپےکی ہوتی ہے جس سے دودو کروڑ روپے کی چھوٹی اسکیموں پر کام کیا جاتا ہےرواں سال کی اے ڈی پی جاری نہ ہونے سے اسکیموں پر کام سست یا بعض پر رک گیا ہے دوسری جانب پرونشل اے ڈی پی کی مد میں رواں سال دو قسطیں جاری ہو چکی ہیں ٹھیکیداروں کا کہنا ہے جون سے پہلے جن اسکیموں پر کام کئے گئے ان کی ادائیگیاں بھی تاحال نہیں کی گئیں کنسٹرکشن ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سینئروائس چیئرمین نعیم کا ظمی نے کہا ہے رواں سال اے ڈی پی کا پہلا کوارٹر اب تک ریلیز نہ ہونے سےٹھیکیدار پریشان ہیں فنڈز رکنے سے جن اسکیموں پر کچھ کام ہوا تھا وہ خراب ہونے کا خدشہ ہےجبکہ کام مکمل نہ ہونے سے عوام کو پہنچنے والی تکالیف الگ ہیں انہوں وزیر بلدیات سندھ اور میئر کراچی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری ڈسٹرکٹ اے ڈی پی جاری کرانے میں مدد کریں۔

اہم خبریں سے مزید