• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی درآمد آسان، مقامی سرمایہ کاری کا تحفظ بھی ضروری، پاپام

اسلام آباد (زبیر قصوری) پاکستان میں گاڑیوں کے پرزے تیار کرنیوالی صنعت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارتی درآمد میں نرمی کے ساتھ مقامی سرمایہ کاری اور صارفین کے تحفظ کے لیے مؤثر شرائط برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ درآمد کنندگان کی ذمہ داریاں کم کرنے سے ملک میں پیداواری سہولتوں، ٹیکنالوجی اور روزگار پر سرمایہ لگانے والے اداروں کو مسابقت میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید