ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم نجیب رزاق نے شاہی معافی کے تحت 12.32 ملین ڈالرز جرمانہ ادا کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نجیب رزاق کی جماعت نے جرمانے کی ادائیگی کی تصدیق کر دی۔
کوالالمپور میں عدالت نے جرمانے کی ادائیگی کے بعد نجیب رزاق کو گھر پر نظر بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ نے شاہی معافی کے تحت نجیب رزاق کو باقی ماندہ قید گھر پر نظر بندی میں مکمل کرنے کی اجازت دی تھی۔
نجیب رزاق بدعنوانی کے جرم میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔