• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: بھارتی نژاد شخص کا بیوی کی خودکشی کا دعویٰ، لاش کے ٹکڑے کرنے کا اعتراف

---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ریاست ورجینیا میں اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار بھارتی نژاد نریش بھٹ نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ میری 28 سالہ اہلیہ ممتا کافلے بھٹ نے خودکشی کی تھی جس کے بعد میں نے اہلیہ کی لاش ٹھکانے لگانے کے لیے آری سے اس کے ٹکڑے کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نریش بھٹ کا کہنا ہے کہ 30 جولائی 2024ء کی صبح میں نے اپنی اہلیہ کو بستر کے قریب بے ہوش پایا، اہلیہ کے پاس الٹی، گولیاں اور زہریلی کیڑے مار دوا کا پیکٹ موجود تھا، میں نے ایک گھنٹے تک طبی امداد دینے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر لاش باتھ روم منتقل کر دی۔

نریش بھٹ نے اعتراف کیا کہ میں نے اہلیہ کی لاش کو کوڑے دان میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن جگہ کم  ہونے پر پہلے آری سے ٹانگیں الگ کیں اور بعد ازاں لاش پلاسٹک کے تھیلوں میں ڈال کر کوڑے میں پھینک دی۔

ورجینیا کی پولیس کو گھر سے خون کے نشانات اور بالوں سے آلودہ آری ملی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا کو آخری بار 29 جولائی 2024ء کو دیکھا گیا تھا جبکہ نریش بھٹ کو 22 اگست کو گرفتار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے قتل، لاش کی بے حرمتی اور شواہد چھپانے کے الزامات سے انکار کیا ہے۔

جرم ثابت ہونے پر نریش بھٹ کو قتل کے الزام میں عمر قید جبکہ دیگر الزامات میں 5، 5 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید