• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڈی آئزنکوٹ کو وزیرِ اعظم بننے کیلئے اکثریت حاصل، نیتن یاہو کیلئے خطرہ بڑھ گیا

یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ—فائل فوٹو
یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ—فائل فوٹو

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے حکومت سازی کے لیے پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو اگلا وزیرِ اعظم بننے کے لیے کنیسٹ کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں کے بعد اسرائیلی صدر ہرزوگ کا کہنا ہے کہ کُل 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں کے نمائندوں نے آئزنکوٹ کی حمایت کی جبکہ 46 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی سفارش کی۔

اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز حکومت بنانے کا مینڈیٹ سونپنے سے پہلے صورتِ حال کو واضح کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات مزید کم ہو گئے، ان کی اتحادی مذہبی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے کسی بھی امیدوار کی حمایت سے انکار کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 نشستوں پر مشتمل جماعت کے دونوں دھڑوں نے صدر سے مشاورت کے دوران کسی امیدوار کی سفارش نہیں کی، جماعت کے مذہبی رہنماؤں نے بھی کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید