• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی صوبے نجران پر حوثی ملیشیا کے 2 بیلسٹک میزائل حملے ناکام

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سعودی اتحادی فوج نے صوبے نجران کی جانب حوثی ملیشیا کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق میزائلوں کو روکنے کے نتیجے میں ان کا ملبہ مختلف مقامات پر گرا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حملے ناکام بنانے کے بعد متاثرہ مقامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے نجران صوبے کے لیے قومی ابتدائی انتباہی نظام کے تحت ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری کر دیا، تاہم کچھ دیر بعد اسے واپس لے لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید