• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموکریٹک پارٹی ووٹرز کے بدلتے جذبات سمجھنے میں ناکام رہی: سوڈانی نژاد برطانوی کالم نگار نسرین ملک

نسرین ملک---فائل فوٹو
نسرین ملک---فائل فوٹو

سوڈانی نژاد برطانوی کالم نگار نسرین ملک نے کہا ہے کہ آئندہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار اس وقت تک عوامی مقبولیت حاصل نہیں کر سکے گا جب تک وہ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی سے کھل کر لاتعلقی کا اظہار نہیں کرتا۔

برطانوی میڈیا کے پروگرام ’ریڈیکل تھنکنگ‘ میں امریکی سیاست اور اسرائیل سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے نسرین ملک کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی ووٹرز کے بدلتے ہوئے جذبات اور عوامی مطالبات کو سمجھنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی نے اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کا سلسلہ بند نہ کیا تو وہ اپنے روایتی ووٹرز کا اعتماد کھو دے گی، جس کے سیاسی نتائج انتخابات میں سامنے آ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید