• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی اور زرعی صارفین کیلئے بجلی کی اضافی کھپت پر ریلیف کم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( ناصر چشتی ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے بجلی کی اضافی کھپت پرریلیف کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نیپرا نے   اضافی بجلی کھپت کے نرخ 2 روپے 32 پیسے اضافے سے کیساتھ  بڑھاکر 25روپے 30پیسےفی یونٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ فیصلہ چیئرمین نیپرا کے کاسٹنگ ووٹ سے ہوا ،2 اراکین نے اختلافی نوٹ لکھا، نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا جس کے مطابق نیپرا نے اضافی کھپت پرفی یونٹ ریلیف 2روپے 32 پیسےتک کم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت صنعتی اور زرعی صارفین کو فی یونٹ 11 سے 15 روپے تک ریلیف دے رہی ہے اور یہ ریلیف بجلی کی اضافی کھپت پر دیا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید