کراچی(طاہر عزیز۔اسٹاف رپورٹر) ساڑھے چار ماہ سے اضافی چارج،ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنڑول کیلئے نئے نام سامنے آگئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹوکا کورس مکمل ہو گیا انہیں دوبارہ ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کئے جانے کا امکان ہے واضح رہے رواں سال 23 جون کوگریڈ 20(پی اے ایس)کے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو جنہیں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے 6جولائی 2026سے6نومبر 2026تک عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا ان کی جگہ ڈاکٹر وسیم ششماد علی( پی اے ایس گریڈ 21) جو کہ محکمہ بلدیات سندھ کےانتظامی سربراہ ہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بھی ڈی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا جو اب تک فرائض انجام دے رہے ہیں ان کے پاس اضافی چارج کو بھی طویل عرصہ گزر گیا ہے افسران کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وسیم ششماد جن پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی بھاری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خود چیف سیکرٹری سے درخواست کی ہے کہ ان سے ایس بی سی اےکی اضافی ذمہ داری واپس لےلی جائے و یسے بھی یہ پوسٹ گریڈ 20کی ہے ماضی میں ایس بی سی اے کے سینئر افسران بھی ڈائریکٹر جنرل تعینات رہے ہیں ڈی جی ایس بی سی اے کے لئے دیگر جن افسران کے نام لئےجا رہے ہیں ان میں کچھ عرصہ قبل کے ڈے اے میں تعینات کئے جانے والے ڈی جی زین العابدین انصاری بھی شامل ہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں گریڈ 20 کےایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل علی غفران ایک ماہ بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے اور ان کی جگہ گریڈ 19 کی اسما غیور کو ترقی دے کر گریڈ 20 میں کیا جا رہا ہےگریڈ 20 میں ان سےسینئر فرحان قیصر پہلے سے موجود ہیں اس طرح اس بات کا بھی امکان ہے کہ ادارے میں سے ہی کسی سینئر افسر کو دائریکٹر جنرل لگا دیا جائے۔