• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی امیگریشن پالیسی کے مثبت نتائج، ملک بھر میں صرف 35 مسافر آف لوڈ

اسلام آباد (زبیر قصوری) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن ونگ کی جانب سے 21سال پرانے امیگریشن قواعد میں تبدیلی اور ملک بھر کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نئے ایس او پیز کے نفاذ کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ گزشتہ روز ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر بیرون ملک جانے والے صرف 35مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، جو حالیہ عرصے کے مقابلے میں غیرمعمولی طور پر کم تعداد ہے،21سال پرانے امیگریشن قواعد تبدیل، نئے ایس او پیز کے نفاذ کے بعد آف لوڈنگ میں نمایاں کمی، قانونی دستاویزات رکھنے والے مسافروں کو ریلیف۔ ایف آئی اے امیگریشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نعمان صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آف لوڈنگ میں نمایاں کمی کی بنیادی وجوہات میں مسافروں کے اندر درست سفری دستاویزات کے حوالے سے آگاہی میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید