لاہور(آصف محمود بٹ)پاکستان اور بنگلا دیش کے سول سروسز روابط مستحکم بنانے کا فیصلہ۔ پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا کہ اعلیٰ انتظامی قیادت کے درمیان براہ راست تجربات کا تبادلہ پاکستان اور بنگلا دیش کو مزید قریب لانے کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) کے ریکٹر محمد صالح احمد فاروقی نے این ایس پی پی کے ریکٹر صالح فاروقی کا پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے پر زور دیا ۔وفد کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کا بھی دورہ۔جہاں ڈین ڈاکٹر فیصل دار نے ادارے کے قیام، انتظامی طریقہ کار، مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے فراہم کی جانے والی خصوصی طبی سہولیات اور انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے بارے میں بریفنگ دی۔