اسلام آباد (زبیر قصوری)12کروڑ روپے وصول کرنے اور خاندان کی مبینہ ملک بدری کا مقدمہ، نادرا افسر کی ضمانت مسترد، اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے گزشتہ روز شہریت اور شناختی دستاویزات کا معاملہ حل کرانے کے نام پر ایک خاندان سے مبینہ طور پر 12 کروڑ روپے وصول کرنے کے مقدمے میں گرفتار نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید آفتاب حسین شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم بدستور جیل میں ہے۔